شمالی افغان صوبے تخار ميں طالبان کے ايک حملے ميں کم از کم نو پوليس اہلکار مارے گئے ہيں۔ جنگجوؤں نے خواجہ بہاؤالدين نامی ضلعے ميں گزشتہ رات حملہ کيا۔ چند ذرائع ہلاک شدگان کی تعداد دس بتا رہے ہيں۔ صوبائی کونسلر نے حملے اور ہلاکتوں کی تصديق کر دی ہے۔ تخار کے چند حصوں ميں اب بھی طالبان کا زور ہے۔ افغان طالبان صوبے ميں تين اضلاع پر قابض ہيں

SHARE

LEAVE A REPLY