پی آئی اے کے طیارے کو پیش آنے والے حادثے میں جاں بحق ہونے والے معروف نعت خواں جنید جمشید کا جسد خاکی منگل کو لائے جانے کا امکان ہے۔

معروف اسکالر جنید جمشید کے اہل خانہ کے مطابق پمز اسپتال اسلام آباد میں جنید جمشید کے ڈی این اے ٹیسٹ کا عمل مکمل ہو گیا ہے اور اب میت کو کراچی منتقل کیا جائے گا۔ جنید جمشید کی نماز جنازہ اور ان کی تدفین کے حوالے سے میڈیا کو آگاہ کیا گیا ہے

جنید جمشید کے بھائی ہمایوں جمشید نے کہا کہ جنید جمشید کی نماز جنازہ نیشنل اسٹیڈیم میں کرانے کا ارادہ تھا تاہم وہاں میچز جاری ہونے کی وجہ سے یہ ممکن نہیں لہذا نماز جنازہ معین خان اکیڈمی میں ادا کی جائے گی جب کہ تدفین ان کی خواہش کے مطابق دارالعلوم کراچی میں کی جائے گی۔

واضح رہے کہ جنید جمشید کے ہمراہ ان کی اہلیہ بھی طیارے میں سوار تھیں جن کی میت کی شناخت کرلی گئی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY