امریکا کے شمال مشرقی حصے شدید برفانی طوفان کی لپیٹ میں آگئے ، نیویارک اور دیگر مشرقی ریاستوں میں آج شام تک برف باری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

امریکا کے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ نارتھ اور ساؤتھ کیرولائنا میں 18 انچ تک برف پڑنے کا امکان ہے۔ آج شام اور کل برفانی طوفان امریکا کے مشرقی حصے کا رخ کرلے گا۔

ذرائع کے مطابق نیویارک ، بوسٹن اور دیگر شہروں میں شدید برف باری ہوگی اور 12 سے 18 انچ تک برف پڑسکتی ہے۔ 3 برس بعد نارتھ کیرولائنا میں برف پڑی ہے جس پر شہریوں نے خوشگوار حیرت کا اظہار کیا ۔

SHARE

LEAVE A REPLY