ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عوام چوروں، جھوٹوں اور نالائقوں کو ٹیکس نہ دینے کا حتمی فیصلہ کر چکے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کے قوم سے خطاب پر ردعمل میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب اگر بات ترلے منتوں پر آگئی ہے تو پھر نہ ہی سمجھیں۔

ان کا کہناتھاکہ عمران صاحب آپ نے بتایا نہیں کہ کتنے لوگوں نے ابھی تک ایمنسٹی سے فائدہ اٹھایاہے؟

ن لیگی ترجمان نے مزید کہا کہ عمران صاحب مسلم لیگ ن کی ایمنسٹی سے فائدہ اُٹھانے والوں کو آپ نے جیل میں ڈالنا تھا،عمران صاحب عوام کو بتانا تھا کہ آپ کی ایمنسٹی بری طرح فیل ہو چکی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہاکہ عمران صاحب آپ سو خطاب کر لیں،عوام مزید آپ کے جھوٹ میں نہیں آئے گی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ صرف علیمہ باجی، جہانگیر ترین، فیصل واوڈا مزید غیر قانونی اثاثے ڈکلیئر کریں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY