سوڈان میں مسلح متحارب فریقن کے درمیان جھڑپوں میں ہلاکتوں کی تعداد 958 تک پہنچ گئی ہے۔

عالمی خبررساں ادارے کے مطابق سوڈانی ڈاکٹرز یونین نے میڈیا کو بتایا کہ سوڈانی مسلح افواج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان مسلح تصادم میں شہریوں کی ہلاکتوں کی تعداد 958 ہو گئی ہے۔

اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور نےجاری رپورٹ میں بتایا ہے کہ 15 اپریل کو تنازع شروع ہونے کے بعد سے 1.9 ملین سے زیادہ لوگ سوڈان کے اندر اور باہر محفوظ مقامات کی طرف بھاگ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ 6 جون تک سوڈان کے اندر 1.4 ملین اندرونی طور پر بے گھر ہوئے اور 8 جون تک تقریباً 460,000 افراد جن میں پناہ گزین، پناہ کے متلاشی اور واپس آنے والے شامل ہیں، پڑوسی ممالک میں داخل ہو چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سوڈانی جن ممالک میں داخل ہوئے ہیں ان میں وسطی افریقی جمہوریہ، چاڈ، مصر، ایتھوپیا اور جنوبی سوڈان شامل ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY