برطانوی وزیر اعظم تھریسامے بریگزٹ معاہدے کے مسودے میں تبدیلی پر یورپی یونین رہنماؤں کی منظوری کےلیے کوشاں ہیں، یورپی یونین مسودے کی تبدیلی پر راضی ہو یا مسترد کردے لیکن بریگزٹ نے برطانوی تجارت پر منفی اثرات ڈالنا شروع کردئیے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ فلائی بی ایم آئی کمپنی بریگزٹ کے حوالے سے بے یقینی کی صورتحال کے باعث بندش کا شکار ہوئی، ترجمان ایئرلائن کے مطابق تیل کی قیمتوں میں اضافے باعث کمپنی کو خسارے کا سامنا تھا۔
برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ یورپ بھر سے فلائی بی ایم آئی سے سفر کرنے والے صارفین نے برطانیہ کی ریجنل ایئرلائن کی فلائٹس منسوخ ہونے کے بعد شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔
برطانیہ سے بیلجئیم جانے والے ایک مسافر کا کہنا ہے کہ ایئرلائن نے ابھی تک ہمارے پیسے واپس نہیں کیے ہیں اور میں ایک اور ٹکٹ کا خرچہ برداشت نہیں کرسکتا جبکہ ایئرلائن کا کہنا ہے کہ متاثرہ مسافر انشورنس اور کریڈ کارڈ کمپنی سے اپنے مشکل بیان کریں۔
برطانوی میڈیا کہنا تھا کہ فلائی بی ایم آئی کا مرکز مشرقی مڈلینڈ ایئرپورٹ ہے اور یہ یورپ کے 25 ممالک میں 17 پروازیں آپریٹ کرتی تھی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ برطانوی ایئرلائن مکپنی کے بند ہونے سے 400 ملازمین متاثر ہوں گے جنہوں نے گزشتہ برس 29 ہزار پروازوں آپریٹ کی اور 2 لاکھ 22 ہزار مسافروں کی خدمت کیں۔












