مصر میں دہشت گردی کی فہرست میں شامل شخصیت علامہ یوسف القرضاوی کی بیٹی علا القرضاوی اور داماد حسام خلف کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

مصری حکام کے مطابق گرفتاری اس وقت عمل میں آئی جب دونوں افراد شمالی ساحل پر مصر کے ایک سیاحتی مقام پر موجود تھے۔ قرضاوی کی بیٹی اور داماد کو تحقیقات کے لیے اسکندریہ شہر کی استغاثہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ان پر دہشت گرد جماعت میں شمولیت اور الاخوان المسلمین کی فنڈنگ اور پشت پناہی کے الزامات ہیں۔

استغاثہ نے علا اور اس کے شوہر کو پوچھ گچھ کے لئے 15 روز تک حراست میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ علا قرضاوی کئی برس سے قاہرہ میں قطر کے سفارت خانے میں ملازمت کر رہی ہیں اور ان کے پاس مصر کے علاوہ قطر کی شہریت بھی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY