امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے مہاجرین کی امریکا آمد پر پابندی اور آسٹریلیا کے زیر انتظام پناہ کے متلاشی افراد کے حراستی مراکز کی بندش کے مطالبے پر آج آسٹریلیا بھر میں مظاہرے کیے گئے۔
مقامی میڈیا کے مطابق سڈنی میں منعقد کیے گئے ایک احتجاجی مظاہرے میں ایک ہزار افراد نے شرکت کی۔ اسی طرح دیگر شہروں میں بھی احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔
امریکی صدر کی طرف سے کینبرا اور واشنگٹن کے مابین طے پانی والی مہاجرین کی ڈیل کو ’بے وقوفانہ‘ قرار دینے پر آسٹریلیا اور امریکا کے باہمی تعلقات میں تناؤ بھی دیکھا جا رہا ہے۔













