امریکا نے سابق مشیر قومی سلامتی جان بولٹن کے قتل کی سازش ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
امریکی ذرائع ابلاغ سے جاری خبروں کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب کے مبینہ رکن شہرام پورصفی پر ان کی غیر حاضری میں فردِ جرم بھی عائد کردی گئی ہے۔ امریکی محکمہ انصاف نے کہا ہے کہ شہرام پورصفی عرف مہدی رضائی نے بولٹن کے قتل کا انتظام کرنی کی کوشش کی تھی۔
رپورٹ کے مطابق ملزم امریکی ڈرون حملے میں جنرل قاسم سلیمانی کی موت کا بدلہ لینا چاہتا تھا۔ شہرام عرف مہدی رضائی نے واشنگٹن یا میری لینڈ میں بولٹن کے قتل کیلئے لوگوں کو 3 لاکھ ڈالرتک کی پیشکش کی تھی۔
قتل کی سازش ناکام بنانے کی اطلاعات پر جان بولٹن کی جانب سے امریکی محکمہ انصاف اور خفیہ ایجنسیوں کا شکریہ کیا گیا۔ جان بولٹن کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ایرانی حکمرانوں کے امریکا مخالف مقاصد میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
سابق مشیر قومی سلامتی نے کہا کہ ایران کے وعدے بے وقعت ہیں اوراس سے لاحق عالمی خطرہ بڑھ رہا ہے،بائیڈن انتظامیہ 2015 کا جوہری معاہدہ بحال نہ کرے۔













