پاپائے روم نے ليبيا ميں حراستی مراکز ميں قيد مہاجرين بالخصوص عورتوں اور بچوں کو وہاں سے نکالنے کا مطالبہ کيا ہے۔
ويٹيکن سٹی ميں ایک ہفتہ وار دعائيہ تقريب سے اپنے خطاب میں پوپ فرانسس نے کہا کہ ليبيا کے مسلح تنازعے ميں حاليہ ابتری کے نتيجے ميں وہاں پھنسی ہوئی عورتيں، بچے اور بيمار افراد اب زيادہ نازک صورت حال سے دوچار ہيں۔
ليبيا ميں اس وقت لگ بھگ چھ ہزار مہاجرين اور تارکین وطن مختلف حراستی مراکز ميں قيد ہيں۔ وہاں سے 140 مہاجرين کے ايک گروپ کو پير انتيس اپريل کو اطالوی دارالحکومت روم منتقل کيا جا رہا ہے۔











