کراچی میں ایچ آئی وی وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد سب سے زیادہ

0
649

سندھ میں ایچ آئی وی وائرس نے پنجےگاڑ لیئے، سندھ ایڈزکنٹرول پروگرام کی رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ کراچی میں ایچ آئی وی وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں مہلک بیماری ایچ آئی وی ایڈز کا وائرس پھیلنے لگا، جس نے محکمہ صحت سندھ کی کارگردگی پر سوالیہ نشان لگادیا ہے، اسی سلسلے میں سندھ ایڈزکنٹرول پروگرام کی رپورٹ سامنےآگئی ہے۔

سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام کے جاری کردہ اعداد وشمارکے مطابق لاڑکانہ کی تحصیل رتوڈیڑو میں رواں ماہ 24 اپریل کو 12بچوں میں ایچ آئی وی سے متاثرہونے کی اطلاعات موصول ہوئی تھی جس پر سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام نے ان 12بچوں کی دوبارہ اسیکریننگ کی جس میں سے ابھی تک 5بچوں میں ایچ آئی وی کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ24سالہ نوجوان کی ہلاکت بھی اسی مرض میں ہوئی ہے۔

ایڈز کنٹرول پروگرام کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ان میں سے ایک بچہ کے والدین متاثرہ بچہ کو کراچی میں علاج کی غرض سے لے گئے تاہم سندھ ایڈزکنٹرول پروگرام کا ابھی تک متاثرہ بچہ کے اہلخانہ سے رابطہ نہیں ہوا جبکہ دیگر5 متاثرہ بچوںکی تلاش جاری ہے ۔

SHARE

LEAVE A REPLY