یورپین پارلیمنٹ کے 50 ممبران نے مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گن کے استعمال پر فوری پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ مطالبہ ان ممبران نے بھارت کے وزیر اعظم نریندرا مودی کے نام اپنے خط میں کیا،خط میں وزیر اعظم مودی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ” ہم یہ خط تحریر کرنے والے یورپین پارلیمنٹ کے منتخب ممبران مقبوضہ کشمیر کے عوام کے خلاف ایک عرصے سے مسلسل جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر سخت تشویش کا اظہارکرتے ہیں۔

ممبران پارلیمنٹ نے لکھا کہ ” ہمیں پیلٹ شاٹ گن کے استعمال پر خصوصی تشویش ہے جو مقبوضہ کشمیر میں سینکڑوں کشمیریوں کو اندھا کرنے ، ہلاک کرنے اور انہیں شدید خوف میں مبتلا کرنے کی ذمہ دار ہے” ۔

ممبران پارلیمنٹ نے اپنے خط میں اس موقع پر بی بی سی کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیا جس میں بتایا گیا تھا کہ کس طرح پیلٹ گن کے ذریعے ایک 19 ماہ کے بچے کو بھی شدید زخم آئے۔

ممبران یورپین پارلیمنٹ نے اپنے اس خط کی ایک کاپی خارجہ امور کی یورپین سربراہ فیدریکا موگرینی کو بھی بھیجی گئی ، نہوں نے مزید تحریر کیا کہ اُنہیں مقبوضہ کشمیر میں سرکاری اہلکاروں کی پبلک سیفٹی ایکٹ 1978 اور آرمڈ سروسز سپیشل پاورز ایکٹ 1990 کے تحت عوام کے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر ہر قسم کی قانونی کاروائی سے تحفظ پر بھی تشویش ہے۔

خط کے آخر میں ممبران یورپین پارلیمنٹ نے مطالبہ کیا کہ:

مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ شاٹ گن کے استعمال پر فوری پابندی عائید کی جائےاور تمام اندرونی قوانین کی انسانی حقوق کے بین الاقوامی قوانین سے مطابقت پیدا کی جائے۔

انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر سیکورٹی فورسز کو حاصل ہر طرح کا تحفظ ختم کیا جائے۔

پیلٹ شاٹ گن سے ہلاک اور زخمی ہونے والے تمام افراد کے علاج اور انکی بحالی کا پورا انتظام کیا جائے۔

پیلٹ گن سے ہلاکتوں اور زخمی کئے جانے کے تمام واقعات کی آزادانہ اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کروائی جائے، اس خط پر جن ممبران پارلیمنٹ نے دستخط کئے انمیں واجد خان ، ایلکس مئیر، امجد بشیر ، جولی وارڈ ، سجاد کریم ، جوناتھن آرنٹ ، تھریسا گریفن ، ہیلگا سٹیونز ، جین لیمبرٹ ، جون ہاورتھ ، ڈیرک ووگن، ڈیوڈ مارٹن ، مارگریٹ آرکن ، بیرونس نوشینہ مبارک ، للیانہ روڈریگس ، اوری پالمر ، انیتھا میکن ٹائر، ماریا ارینا ، آرنڈ کوھن ،آنا گمس ، سی اون سائمن ،بارٹ سٹیس ، سوریا پوسٹ الہان کچک ،ایلینا ویلنسیانو ، جولی گرلنگ،ٹون کیلام، جوزے ایناسو فاریا۔ لوسی اینڈرسن ، رچرڈ کوربٹ ، جیوڈ کرٹن ڈارلنگ ، ماریا گیبریلا زوآنا، باربرا لوش بھلر، میری ہنیبال، کساباشوگور، مومچل نیکوو،لنڈا میکاوان،جیکپ والوندے،کلاز بشز، ایڈورڈ مارٹن ،جوزف ویڈن ہولزر ،ایواکیلی،ایووگن فرنڈ، برینڈو بینیفی،پال برینن،فابیو ماسیمو کیستالدو،جورڈی سولے ،آندرے میمیکنز،کلاڈ مورس اور کیرولین ناگنیگال شامل ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY