پاکستان کو آئندہ مالی سال کے لیے 12؍ جولائی کو آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس سے قبل گیس کی قیمت فروخت میں 45؍ تا 50؍ فیصد اور بجلی کے نرخ میں ساڑھے تین سے چار روپے فی یونٹ تک اضافہ کرنا ہوگا۔

مذکورہ اضافہ اسٹاف سطح پر آئی ایم ایف سے متفقہ تین ارب ڈالرز کے اسٹینڈ بائی ایگریمنٹ (ایس بی اے) کی راہ ہموار کرے گا۔ یہ بات وزارت توانائی کے ایک سینئر افسر نے بتائی۔

اوگرا نے گزشتہ 2؍ جون کو سوئی ناردرن گیس پائپ لائن (ایس این جی پی ایل) کے صارفین کے لیے قیمت میں 50؍ فیصد اضافے (415؍ روپے 11؍ پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو) کا اعلان کیا تھا جس سے قیمت بڑھ کر 1238.68روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگئی جب کہ سوئی سدرن گیس (ایس ایس جی سی ایل) کے صارفین کے لیے قیمت میں 45؍ فیصد اضافہ (417.23) فی ایم ایم بی ٹی یو طے کیا گیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY