آسٹریلیا کے سابق وزیر اعظم باب ہاک انتقال کر گئے ہیں۔ ان کی اہلیہ نے بتایا کہ ہاک کا انتقال انتہائی پرسکون انداز میں سڈنی میں ان کے گھر پر ہوا۔
نواسی سالہ باب ہاک 1983ء سے1991ء تک آسٹریلیا کے سربراہ حکومت رہے تھے۔ ان کا تعلق لیبر پارٹی سے تھا۔ وہ اس جماعت کی جانب سے سب سے طویل عرصے تک اس منصب پر فائز رہنے والے سیاستدان تھے۔
ہاک کا انتقال ایک ایسے وقت پر ہوا ہے، جب ہفتے کے روز آسٹریلیا میں پارلیمانی انتخابات ہونے والے ہیں۔












