عمران خان سے عثمان بزدار کی ملاقات، کابینہ کی تشکیل پر مشاورت

0
1055

وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ملاقات ہوئی جس میں پنجاب کابینہ کی تشکیل سے متعلق مشاورت کی گئی ۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے عثمان بزدار کو تمام اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلنے کی ہدایت بھی کی ۔

عمران خان نے کہا کہ پنجاب کے عوام نے تحریک انصاف کو مینڈیٹ دیا ہے انہیں تبدیلی نظر بھی آنی چاہیے۔

انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کو یقین دہانی کرائی کہ وفاقی حکومت پنجاب کی ہر ممکن مدد و رہنمائی کرے گی ۔

SHARE

LEAVE A REPLY