امریکی خفیہ اہلکاروں کا اندازہ ہے کہ مغربی موصل پر اپنا قبضہ برقرار رکھنے کے لیے جہادی تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ نے اپنے قریب دو ہزار عسکریت پسندوں کو وہاں اگلے محاذوں پر تعینات کر رکھا ہے۔ جہادیوں کی تعداد بتانے والے ایک امریکی خفیہ اہلکار نے اپنا نام مخفی رکھنے کی شرط پر نیوز ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ عراقی فوج کو مغربی موصل پر چڑھائی کے دوران شدید مزاحمت کا سامنا ہو سکتا ہے۔

موصل کی بازیابی کے لیے عسکری آپریشن کے آغاز کے وقت وہاں داعش کے جنگجوؤں کی تعداد کا اندازہ پانچ اور سات ہزار کے درمیان لگایا گیا تھا۔ مشرقی موصل پر مکمل قبضے کے بعد عراقی فوج نے کل اتوار انیس فروری سے شہر کے مغربی حصے کی بازیابی کے لیے اپنی عسکری مہم شروع کی تھی۔

SHARE

LEAVE A REPLY