کراچی کے علاقے زمان ٹاؤن سے پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 9ملزمان کو گرفتارکرلیا،جبکہ موچکو سے کارروائی کے دوران گاڑی سے لاکھوں روپے مالیت کی اعلیٰ کوالٹی کی منشیات برآمد کرلی گئی۔ فائرنگ سمیت دیگر واقعات میں 2افراد بھی زخمی ہوگئے۔

پولیس نے کراچی کے علاقے زمان ٹاؤن میں جرائم پیشہ افراد کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا اورآپریشن کے دوران علاقے کے داخلی خارجی راستے سیل کرکے،گھر گھر تلاشی لی گئی، مشتبہ افراد کی بائیومیٹرک تصدیق اور کوائف کی جانچ پڑتال بھی کی گئی اور آپریشن کے دوران ایک مفرور ملزم سمیت 9ملزمان کو گرفتار جبکہ 8افراد کو حراست میں لے کرزمان ٹاؤن تھانےمنتقل کردیاگیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY