امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشتبہ پیکٹس ملنے اور معاشرے میں بڑھتی ہوئی نفرت کا ذمہ دار مین اسٹریم میڈیا کو ٹھہرا دیا،انھوں نے میڈیا کو تنبیہہ کی کہ وہ اپنا طرزعمل جلد ٹھیک کرے۔
تفصیلات کے مطابق امریکا میں مشتبہ پیکٹس اور بذریعہ ڈاک دھماکا خیز ڈیوائسز ملنے کے واقعات پر امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اپنے معاشرے میں غصے اور نفرت کے واقعات بڑھتے دیکھ رہے ہیں، اس سب کی ذمہ داری میڈیا کی غلط اور غیرتصدیق شدہ رپورٹنگ پرعائد ہوتی ہے۔
غلط خبروں کی وجہ سے منفی اثرات اور نفرت بڑھ رہی ہے، میڈیا اپنے عمل میں شفافیت لائے، امریکا میں حالیہ ہفتےکے دوران سابق صدور، بل کلنٹن اور بارک اوبامہ کے علاوہ ڈیموکریٹک ارکان، امریکی چینل اور دیگر امریکیوں کو بذریعہ ڈاک مشتبہ پیکٹس اور دھماکا خیز ڈیوائسز ملنے کے واقعات پیش آئے ہیں۔











