پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن سے جنوبی افریقہ کے فاف ڈوپلیسی پی ایس ایل سے آؤٹ ہوگئے۔
ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بیٹسمین فاف ڈوپلسی آج رات وطن واپس روانہ ہوں گے۔
فاف ڈپلویسی محمد حسنین سے ٹکرا کر زخمی ہوئے تھے، وہ مکمل صحت یاب نہیں ہوسکے۔
وطن واپس روانگی سے قبل فاف ڈوپلیسی نے ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔












