وفاقی دارالحکومت کی اہم ترین شاہراہ پر نامعلوم افرادنے کالعدم عالمی دہشتگرد تنظیم داعش کے جھنڈے لہرا دئیے جس پر شہریوں میں تشویش پھیل گئی جبکہ اطلاع پر پولیس کی دوڑیں لگ گئیں ، فوری طور پر جھنڈے اتارے اور اطلاع دینے والے کو ہی حراست میں لے لیا ۔ اطلاعات کے مطابق ایکسپریس ہائی وے پر تھانہ کھنہ کے علاقہ اقبال ٹائون میں ایک پل پر کالعدم داعش کے مونوگرام والے کالے جھنڈے لگائے گئے جن پریہ بھی درج تھا خلافت آرہی ہے ،
جھنڈے لگانے والے توغائب ہوگئے تاہم نوید نامی شخص نے 15 پر اس کی اطلاع دی تو پولیس نے موقع پر پہنچ کر فوری جھنڈے اتارے اور نوید کو حراست میں لیکر تحقیقات شروع کر دیں ۔ مذکورہ شخص ڈیرہ اسمعیل خان کا رہائشی بتایا گیا جس نے پولیس کو تحریری بیان میں کہا کہ وہ ذاتی کام سے سکستھ روڈ جا رہا تھا کہ اسے یہ جھنڈے دکھائی دئیے ، اس نے ٹی وی پر داعش کے جھنڈے دیکھ رکھے تھے اور اس تنظیم سے متعلق جانتا تھا ، اس لئے اسلام آباد میں جھنڈے نظر آنے پر اپنے موبائل فون سے پولیس ہیلپ لائن 15 پر کال کرکے اطلاع دی ۔

SHARE

LEAVE A REPLY