یمن کی سرحد کے قریب سعودی شہزادے منصور بن مقرن ہیلی کاپٹر کے حادثے میں جاں بحق ہوگئے ۔
سرکاری ٹی وی کے مطابق ہیلی کاپٹر میں سعودی شہزادے سمیت 8افراد سوار تھے ، حادثہ یمن کی سرحد کے قریب پیش آیا ہے ۔
سعودی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر گرنے کے واقعے کے حوالے سے حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا ، معاملے کی تحقیقات جاری ہیں ، جاں بحق ہونے والے شہزادہ صوبہ عسیر کے نائب گورنر تھے ۔












