اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹر شرجیل خان نے چارج شیٹ کاجواب پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) میں جمع کرادیا ہے۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق اسپاٹ فکسنگ معاملے میں معطل کرکٹر شرجیل خان نے آج صبح اپنے وکیل کے ذریعے پی سی بی میں جواب جمع کرایا ہے۔

چارچ شیٹ کےجواب میں فکسنگ کے انکار کے بعد پی سی بی کا کمیشن تشکیل دینےکا امکان ہے۔

واضح رہے کہ پی سی بی، پی ایس ایل کے فائنل کے بعد تحقیقات کیلئے کمیشن تشکیل دے سکتا ہے

SHARE

LEAVE A REPLY