تیرہ جنوری 2019ء بروز اتوار پیرس کے ایک مقامی ریسٹورنٹ میں خواتین کی ادبی تنظیم “راہ ادب” کی صدر کی جانب سے ادب نواز خواتین کو خصوصی ظہرانہ دیا گیا ۔ جس میں سال نو کی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ۔ راہ ادب کی صدر ممتاز ملک نے تنظیم کے اغراض و مقاصد سے انہیں آگاہ کیا اور نئی لکھنے والی خواتین کو اپنی راہنمائی کا یقین دلایا ۔ اس ظہرانے میں خواتین سے متعلق مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اور راہ ادب کے پلیٹ فارم سے آئندہ پروگرامز کی منصوبہ بندی اور مشاورت بھی کی گئی ۔ محفل کا ماحول بیحد دوستانہ اور خوشگوار رہا ۔ بہترین کھانوں سے مہمان خواتین کی تواضح کی گئی ۔
پروگرام میں راہ ادب کی صدر ممتاز ملک ، نائب صدر محترمہ شمیم خان صاحبہ کے علاوہ روبینہ جہانگیر، فاخرہ اکرم ، ارم فیصل ، نگہت بٹ ، تحریم شیخ، ذنیرا اور زہراء نے شرکت کی ۔
ممتاز ملک نے تمام تشریف لانے والی خواتین کو اپنا قیمتی وقت نکال کر پروگرام میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔
یوں ہنستے مسکراتے اگلی ملاقات کے وعدے پر سب نے دعاوں کیساتھ ایکدوسرے سے رخصت لی ۔












