قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان اور پاکستانی رنز مشین بابر اعظم کا کہنا ہے کہ دورۂ آسٹریلیا کے لیے جانتا ہوں نوجوان پلیئرز کو کھلایا جائے گا۔ سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے۔

دورۂ آسٹریلیا کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد بھی یہی ہے کہ دورہ کے دوران جیسے کینگروز ٹیم کھیلتی ہے ہم بھی ویسے ہی کھیلیں۔ اس ٹور میں ہم جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔

ٹیم کے حوالے سے پاکستانی کپتان کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم بہت بہترین ہے، سکواڈ میں نوجوانوں کو موقع دیا گیا ہے، نوجوان فاسٹ باؤلرز حریف کیلئے ترنوالہ ثابت ہو سکتے ہیں۔

فاسٹ باؤلر محمد عرفان کے حوالے سے بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ٹیم میں محمد عرفان بھائی واپس آئے ہیں، ان کے ساتھ محمد عامر اور وہاب ریاض ٹیم کا حصہ ہیں جس سے باؤلنگ اٹیک کافی مضبوط بن چکا ہے۔ باؤلنگ کمبی نیشن بہتر ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY