کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر دھاوے کی اطلاعات درست نہیں: دفتر خارجہ

0
750

دفتر خارجہ ذرائع خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کابل میں پاکستانی سفارتخانے میں دھاوا بولے جانے کی اطلاعات درست نہیں ہیں۔

دفتر خارجہ ذرائع نے کہا کہ کابل میں پاکستانی سفارتخانے کو جانے والے راستے بلاک کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔

ویزا درخواست گزاروں نے سفارتخانے کو جانے والا راستہ بند کیا، مگر افغان حکام کی جانب سے معاملہ حل کرانے کے بعد قونصل خانے کے امور معمول کے مطابق چل رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دفتر خارجہ کابل میں پاکستانی سفارتخانے کیساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY