وزیراعظم عمران خان کا اہم پیغام آج بروز سوموار بوقت نو بجے صبح پاکستان ٹیلی ویژن سے نشر کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج قوم کے نام ایک اہم پیغام دینگے۔
وزیراعظم عمران خان کا یہ اہم پیغام آج بروز سوموار بوقت نو بجے صبح پاکستان ٹیلی ویژن سے نشر کیا جائے گا۔
وزیراعظم ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر ملک کو درپیش معاشی بحران سے نکلنے کے لئے قوم سے تعاون اپیل کا امکان ہے جبکہ آئندہ وفاقی بجٹ پر ترجیحات کا اعلان بھی متوقع ہے جبکہ دیگر اہم نکات بھی خطاب کا حصہ ہو سکتے ہیں۔











