بی بی سی اردو سروس لندن کے وقار احمد کا انتقال

0
1950

بی بی سی اردو سروس کے سینئر براڈکاسٹر وقار احمد طویل علالت کے بعد لندن میں انتقال کر گئے۔

انا اللہ و انا الیہ راجعون

وقار احمد بی بی سی ارود کی نشریات کے ان لوگوں میں شامل تھے جو ادارے اور نشریات کی پہچان تھے۔ انکا ٹھہرا ہوا لہجہ اور زبان و بیان کا اپنا انداز انکو اپنے ساتھیوں میں بھی منفرد بناتا تھا

وقار احمد صاحب ہیومن رائیٹس آف پاکستان کے پروفیسر عزیز صدیقی (مرحوم) کے برادرِ نسبتی تھے۔

چند برس پہلے وہ ادارے سے ریٹائرڈ ہونے کے بعد اپنا زیادہ تر وقت مطالعے اور گھر پر ہی گزارتے تھے اور اسی اثنا میں ان پر فالج کا حملہ ہوا جسکے بعد وہ بستر کے ہو کر رہ گئے اور تیرہ مارچ بدھ کے روز خالق حقیقی سے جا ملے

انکے دوستوں ساتھیوں اور شرکائے کار نے انکی وفات پر اظہار افسوس کیا ہے اور انکی مغفرت کی دعا کی ہے

مرحوم وقار احمد کی ایک تصویر، بشکریہ، ماہ پارہ صفدر

SHARE

LEAVE A REPLY