ایران نے سوئٹزرلینڈ کے سفارت خانے کے توسط سے امریکا کو مطلع کیا ہے کہ کسی بھی فوجی ایکشن کی ذمہ داری امریکا پر عائد ہو گی۔ ایرانی وزارت خارجہ نے سوئس سفیر کو طلب کر کے یہ پیغام دیا۔
سفیر کو یہ بھی بتایا گیا کہ ایران کسی بھی صورت میں امریکا کے ساتھ جنگ کے راستے پر نہیں ہے۔ امریکا اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات نہ ہونے کی وجہ سے تہران میں سوئٹزرلینڈ کے سفیر امریکی مفادات کی نمائندگی کرتے ہیں۔











