سپریم کورٹ نے محکمہ اطلاعات سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن سے متعلق نیب ریفرنس میں سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سابق وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔

نیب پراسکیوٹر کا کہنا تھا کہ شرجیل میمن کیخلاف ریفرنس احتساب عدالت میں زیر سماعت ہے۔عدالت نے ملزم کے وکیل سے استفسار کیا کہ ملزم شرجیل میمن اس وقت کہاں ہے؟

نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ شرجیل میمن مئی سے ضیاء الدین اسپتال میں زیر علاج ہیں اور ضیاء الدین اسپتال کو سب جیل کا درجہ دیا گیا ہے۔

نیب پراسکیوٹر کے مطابق نجی اسپتال کی رپورٹ ہے کہ شرجیل میمن کو کوئی خاص مرض نہیں ملزم کو نجی اسپتال کی جانب سے فزیو تھراپی تجویز کی گئی تھی۔

SHARE

LEAVE A REPLY