ایران نے برطانیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر اس آئل ٹینکر کو چھوڑ دے جسے گزشتہ روس جبرالٹر میں روکا گیا تھا۔ ایران نے برطانیہ پر یہ الزام بھی عائد کیا ہے کہ اس نے امریکا کے ایما پر ایسا کیا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ایک بیان کے مطابق برطانوی سفارت کار کو طلب کر کے اس اقدام پر احتجاج ریکارڈ کرایا گیا ہے۔ ایک سینیئر سفارت کار نے برطانیہ کے اس اقدام کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے آئل ٹینکر کو فوری طور پر چھوڑ دینے کا مطالبہ کیا۔ برطانوی حکام کے مطابق یہ آئل ٹینکر شام کے لیے تیل لے کر جا رہا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY