بٹگرام چیئرلفٹ: غیر معیاری انتظامات پر مالک کو 2 بار نوٹس جاری ہونےکا انکشاف

0
858

بٹگرام چیئرلفٹ واقعے سے متعلق پولیس کی تفتیش جاری ہے، اس حوالے سے انکشاف ہوا ہےکہ چیئرلفٹ کی غیر معیاری رسیوں کے باعث مالک کو 2 بار نوٹس بھی جاری کیےگئے تھے۔

پولیس کے مطابق چیئرلفٹ میں لگی تینوں رسیاں غیرمعیاری تھیں جب کہ حفاظتی انتظامات بھی میسر نہ تھے جس کے متعلق لفٹ کے مالک کو پہلے ہی دو احتیاطی نوٹس کے ذریعے آگاہ کیا گیا تھا۔

لفٹ مالک کو پہلا نوٹس جولائی جب کہ دوسرا رواں ماہ اگست میں ہی جاری کیا گیا تھا تاہم نوٹس پر عمل درآمد نہ کرنے کی صورت میں کوئی کارروائی بھی نہیں کی گئی۔

SHARE

LEAVE A REPLY