امریکا نے بھارت کو متنبہ کیا ہے کہ وہ روسی میزائل نظام ایس فور ہنڈرڈ خریدنے سے باز رہے۔ امریکی حکومت کے مطابق ایسی خریداری امریکی پابندیوں کے زمرے میں آئے گی۔ بیان کے مطابق روس کے ساتھ دفاعی و انٹیلیجنس کے شعبوں میں تجارتی رابطہ کاری امریکا کی عائد پابندیوں کے دائرے میں آتی ہیں۔ بھارت اور روس کے درمیان ایس فور ہنڈرڈ میزائل کی ڈیل جمعرات چار اکتوبر سے روسی صدر ولادیمیر پوٹن اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی سالانہ ملاقات کے درمیان طے ہو سکتی ہے۔ یہ میزائل ڈیل پانچ بلین امریکی ڈالر کے مساوی ہے












