کویت میں ایک یادگار پکنک کا انعقاد ،شاہین اشرف علی

0
1805

کویت خلیج عرب کے جنوب مغرب میں واقع ایک چھوٹا مگر بہت مضبوط و مستحکم ملک ھے کویت دنیا کے امیر ترین ملکوں میں سے ایک ھے ،کویتی دینار دنیا میں زر مبادلہ کی سب سے مہنگی شرح رکھتا ھے

کویت کی اپنی تہزیب ھے دولت کی فراونی کے باوجود کویتی آج بھی کیمپنگ کرتے ھیں بلکہ 6 دسمبر سے وسط فروری تک اھل کویت موسم سرما کا بہت خاص طریقے سے استقبال کرتے ہیں
kuwait picnic3

لوگ اپنے اھل خانہ کیساتھ کیمپنگ کے لیے مخصوص جگہوں پر دو تین ماہ خیموں میں قیام کرتے ھیں جن کو عربی میں مخییمات الربیع کہتے ھیں ،برسوں سے ھم بھی کویت میں مقیم ھیں اور طویل موسم گرما کے اختتام پر سب کی طرح خوشی مناتے ھیں اور پکنک کے لیے اسی جگہوں کا انتخاب کرتے ھیں جہاں سیر و تفریح کیساتھ کچھ سیکھنے کو بھی مل جائے

اسی سلسلے میں انجمن تخلیق و تہذیب کی جانب سے قریبی دوستو کے لیے سالمی میں واقع ایک خوبصورت اور منفرد مقام پکنک کے لیے منتخب کیا گیا ،ھم سب دوست صبح سویرے ایک ساتھ کویت وسعودی باڈر کے قریب واقع قریہ و متحف سالمی گئیے جو تقریباً ھمارے گھر سے سوا سو کیلو میٹر دور تھا

تیز رفتار گاڑیوں میں یہ سفر بڑی برق رفتاری سے طے گیا ۔میں جو ھمیشہ تیز رفتاری سے خائف رھتی ھوں ۔ اج بھی ان صاحب سے لڑتی رھی جو ڈرائیونگ سیٹ پر براجمان تھے اور 120+ کی رفتار سے ریس میں سب سے آگے دوڑے چلے جارھے تھے اور یہ اشرف علی صاحب تھے جو پل پل اپنی گائیکی سے ھمارے سفر کو خوشگوار بنانے کی کوشش بھی کر رھے تھے

kuwait picnic 2

اس پکنک کی سب سے پیاری بات ماریہ زین کی شرکت تھی جو اپنی والدہ اور نا نی نانا کے ھمراہ اس پکنک۔ میں شامل تھی

کھانا کا انتظام بہت شاندار تھا ،مہمانوں کی تواضع گرم گرم چپلی کباب اور نہاری اور دیگر خوش ذائقہ اشیا سے کی گئی ،کھانے کے بعد کویت کے کلاسیکل میوزیم کی بھی سیر کی گئی
قدیم ترین گاڑیوں کو حیرت سے دیکھتے ھوئے ھم لوگ بڑے ھال میں موجود قیمتی پرندوں کو دیکھ کر حیران ھوتے رھے ،قریہ میں ھزاروں کی تعداد میں کویتی بھی اپنے اھل خانہ کیساتھ موجود تھے

kuwait picnic4

سب خوبصورت موسم کو انجوائے کر رھے تھے

شاہین اشرف علی

SHARE

LEAVE A REPLY