آپ سے کاش کبھی اپنی میں نسبت لکھوں،نزاکت شکیلہ

0
1142

میری قسمت کہ میں آقا کی جو مدحت لکھوں
اس کا مطلب ہے کہ اپنے لیئے جنت لکھوں

انکو طیب لکھوں عادل لکھوں عالم لکھوں
کم سے کم لکھوں تو یاسین کی صورت لکھوں

انکو عاقب لکھوں ثاقب لکھوں احمد لکھوں
عجز کے ساتھ انہیں شان عبادت لکھوں

انکو کامل لکھوں اکمل لکھوں خاتم لکھوں
ہو اجازت تو میں آقا کو محبت لکھوں

میرے ماں باپ فدا نام محمد پہ مدام
میں کہاں اور کہاں انکی جو سیرت لکھوں

شہر طیبہ کا سفر اب بھی نگاہوں میں مری
لفظ وہ لاؤں کہاں سے جو حقیقت لکھوں

سوچ کر بھی یہ نزاکت میں تڑپ جاتی ہوں
آپ سے کاش کبھی اپنی میں نسبت لکھوں

نزاکت شکیلہ

SHARE

LEAVE A REPLY