اللہ اپنے ہر بندے کو پاک دیکھنا چاہتا ہے اس لیئے، پاک کھانا، سچ بولنا اور ہر ا ایک کے ساتھ بھلا ئی کرنے کا حکم دیتا ہے اس میں بلا تفریق انسان اور جانور سب شامل ہیں۔ یہ تقاضہ ان سے اور بھی شدت اختیار کرجاتا ہے جوکہ مسلمان ہونے کے دعوے دار ہیں۔ کلمہ پڑھنے کے بعد یہ ہر اس شخص پر فرض ہے کہ آئین خداوندی پر پوری طرح قائم ہوجا ئے۔ چونکہ یہ آسان اور مکمل دین ہے لہذا جہاں کوئی مسلمان مجبور ہوتو جب تک وہ مجبوری دور نہ ہو اس وقت تک چھوٹ ہے۔ وہ اس رعایت کو استعمال کرنے کاحقدار ہے مگر یہ واضح رہے کہ یہ معاملہ اس کے اور اللہ کے درمیان ہے۔ جس کا یقین ہونا چاہیئے کہ اس کے سامنے ایک دن پیش ہونا ہے اگر اس پر یقین نہیں ہے!تو وہ مسلمان ہی نہیں ہے۔ ورنہ سوچ لے کہ وہاں یہ کہہ کر چھٹکارا نہیں ملے گا۔ کہ میرے پا س مال اور جائیدادتو ہے۔ مگر کوئی ثابت نہیں کرسکتا نہ ہی وکلاء ہونگے جو عمر یں حیلوں ں بہانو ں میں بتادیں اور کسی مقدمہ کا فیصلہ نہ ہونے دیں، وہاں معاملہ دوسرا ہوگا کہ پہلے تو جو مقدمہ سن رہا ہےوہ خود ہی ہر بات سے واقف ہے، اس کے باوجود وہ گواہ بھی ہر قسم کےفراہم کرے گا، ہر ہٹ دھرم کی تسلی کے لیئے اگر پھر بھی ملزم اپنی ہٹ دھرمی سے باز نہ آیا تو وہ اس کے تمام اعضاء زبان، ہاتھ پاؤں وغیرہ سب کو حکم دیگا بتا ؤ کون کون سے گناہ تم اس کے لیئے انجام دیئے اور زمین کوحکم دیگا کہ تم نے کیا دیکھا وہ اگلدو۔اور وہ سب کے سب اس کے خلاف گواہی دینا شروع کردیں گے۔ وہ کتنا ہی ہوشیار اور ہٹ دھرم ہو، وہ کیفر کردار کوپہنچ کر رہے گا۔ وہاں جیل خانہ بھی ایک ہی اور ایک ہی قسم کا ہے،نہ گھر سے کھانا منگوانے کی گنجائش ہے کہ گھر ہوگا ہی نہیں، نہ گھر والے پہچانیں گے۔ نہ جیل میں وی آئی پیز کلاس ہوگی۔ نہ ایسے اسپتال ہونگے جس میں صاحب ِ اقتدار اور مالدار لوگوں کے لیئے گھر سے زیادہ آرام میسر ہو؟ نہ دولت کسی کے پاس ہوگی نہ رشوت چلے گی۔ اگر کچھ چلے گا تو اچھے اعمال ہی چلیں گے جو کہ کوئی ساتھ لے کر جا ئے گا؟ چونکہ جاننے والے اور نہ جاننے والے وہاں برابر نہیں ہونگے لہذاوہاں مولانا اور بھی زیادہ مشکل ہونگے کم علموں کے مقابلے میں؟ کہ ان کے اوپر خود راہ راست پر چلنے کی ذمہ داری تو تھی ہی مگر وہ دوسروں کو بھی راہِ راست پر چلانے کے ذمہ دار بھی تھے ۔لہذا جنہیں انہوں نے بہکا یا وہ مطالبہ کر رہے ہونگے کہ انہیں دوہری سزا دی جا ئے ایک ہمیں گمراہ کرنے کی بھی اس میں شامل ہو؟ اور وہ دہری سزا کے مستحق قرار پا ئیں گے؟میں نے یہاں جو کچھ بھی پیش وہ سب قرآن میں موجود ہے۔ جو نہیں مانتے ہیں ان کے لیئے ہدایت بھی نہیں ہے۔ جو ماننے کے دعوے دار ہیں اور صاحب عقل بھی ہیں ان کو اپنی بچت کی فکر کرنا چاہیئے؟ یہ کونسی عقلمندی ہوگی کہ گم نامی جا ئیداد یہاں دوسروں کے لیئے بنا کر چھوڑ جا ئیں مزے وہ اڑائیں اور مار وہا جا کر خود کھا ئیں؟ یا ان ورثہ کے لیئے چھوڑ جا ئیں جو وہاں پہچاننے سے بھی انکاردیں اور اپنے ہمراہ وہ بد اعمالیوں کے بوجھ کے سوا کچھ نہ لیجا ئیں؟ بقول حضرت علی (رض) عقلمند وہ ہے جو یہاں بھیجنے کا مقصد نہ بھولے یعنی عاقبت بنا نے میں مصروف رہے جو وہاں ہمیشہ کے لیئے ہے۔ جس میں آرام ہی آرام ہے۔ اور خود کو جنم کی آگ سے بچا لے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنا بھلا سوچنے کی توفیق عطا فرما ئے(آمین













