سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب میں الیکشن میں دھاندلی کی تیاری ہو رہی ہے، پنجاب پولیس اور بیورو کریسی نے شریف مافیا کے کہنے پر 25مئی کوعوام پرظلم کیا، پنجاب میں الیکشن میں دھاندلی کی تیاری ہو رہی ہے، انہوں نے تو رہنا نہیں افسران کوئی غیر قانونی کام نہ کریں، لگ رہا ہے اب پنجاب میں حمزہ شہبازکی حکومت نہیں رہے گی۔

نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت غیرملکی سازش کے تحت آئی ہے، یہ تومہنگائی کم کرنے آئے تھے، دوماہ ہو گئے مہنگائی مسلسل بڑھ رہی ہے، دوماہ میں سٹاک مارکیٹ بھی نیچے گرگئی ہے، دوماہ سے روپیہ کی قدرمسلسل کم کورہی ہے، ہماری حکومت میں ملک صیح سمت میں جارہا تھا، آئی ایم ایف نے بھی ہماری حکومت کی کارکردگی کوسراہا، کونسی قیامت آگئی دوماہ میں مہنگائی آسمان پرپہنچ گئی۔

انہوں نے کہا کہ آج قوم باہر نکل کر مظاہرے کر رہی ہے، جمہوریت میں ڈنڈے استعمال کرنے کے بجائے لوگوں کے مسائل کو حل کریں، ہماری حکومت میں لوڈشیڈنگ نہیں تھی، کیا ہوا دوماہ میں اتنی لوڈشیڈنگ کیوں بڑھ گئی، کیا آپ لوگوں کی تیاری نہیں تھی، پاورپلانٹس میں بجلی بھی نہیں بن رہی اور قوم کیپسٹی پیمنٹ ادا کررہی ہے، مسلم لیگ(ن)نے امپورٹڈ کوئلے پرپلانٹ لگائے، ساہیوال پلانٹ جس نے بنایا اس کو جیل میں ڈالنا چاہیے، ساہیوال پلانٹ کی وجہ سے ماحولیات پر بھی اثر پڑ رہا ہے

SHARE

LEAVE A REPLY