ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ ترکی اپنے خلاف اقتصادی پابندیوں کے بطور ہتھیار استعمال کیے جانے پر چپ نہیں رہے گا۔ انہوں نے یہ بات منگل کے روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے اپنے خطاب میں کہی۔ ترکی اور اس کے اتحادی امریکا کے درمیان ان دنوں شدید سفارتی کشیدگی پائی جاتی ہے۔ ترکی میں زیر حراست ایک امریکی پادری کی رہائی کے لیے دباؤ ڈالنے کی خاطر ٹرمپ انتظامیہ ترکی کے خلاف پابندیاں بھی عائد کر چکی ہے۔












