جنوبی کوریائی نیوز ایجنسی یونہوپ نے ملکی خفیہ ادارے کی ایک رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکا اور شمالی کوریا کے درمیان مذاکرات کا ایک نیا دور رواں مہینے کے وسط میں ممکن ہے۔
دونوں ملکوں کے درمیان گزشتہ ماہ سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں ہونے والا مذاکراتی راؤنڈ ناکام ہو گیا تھا۔ اسٹاک ہوم میں شمالی کوریائی نمائندے نے کہا تھا کہ امریکا مذاکرات کے لیے تیار نہیں ہے۔












