حکومت نے سرکاری ملازمین کے پراویڈنٹ فنڈ کی شرح منافع میں اضافے کی منظوری دے دی۔
مالی سال 22-2021 کے لیے جی پی فنڈ کی شرح منافع 12.40 فیصد تھی جسے اب آئندہ مالی سال کے لیے بڑھا کر 14.22 فیصد کردیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں وزارت خزانہ نے ایک مراسلے کے ذ ریعے کنٹرولر جنرل آف اکا ؤنٹس کو آگاہ کردیا ہے۔












