امریکی کانگریس نے افغان مذاکرات میں ملک کی نمائندگی کرنے والے مذاکرات کار زلمے خلیل زاد کو ایوانِ نمائندگان کے اجلاس میں شریک ہو کر مذاکراتی عمل کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔
اس مناسبت سے خلیل زاد کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ انیس ستمبر کو ایوانِ نمائندگان کے اجلاس میں شریک ہوں۔ ایوانِ نمائندگان کی خارجہ امور کی کمیٹی کے سربراہ ایلیٹ اینگل نے زلمے خلیل زاد کو اجلاس میں طلب کرنے کا خصوصی حکم نامہ جاری کیا ہے۔
چند روز قبل صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طالبان کے ساتھ مذاکرات کو اچانک منسوخ کرنے کے اعلان کے ساتھ ساتھ تقریباً طے شدہ ڈیل کو مردہ بھی قرار دے دیا تھا۔











