یروشلم اسرائیل کا دارالحکومت، سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس

0
46

امریکہ کی جانب سے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے بعد جمعے کی شام اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ایک ہنگامی اجلاس ہو رہا ہے۔

سلامتی کونسل کے موجودہ صدر جاپانی سفارت کار کارو بیسو نے بتایا کہ اجلاس بلانے کی یہ درخواست سویڈن، برطانیہ، فرانس، بولیویا، مصر، اٹلی، سینیگال اور ہنگری کی رضامندی سے دی گئی ہے۔ ٹرمپ نے گزشتہ شب ہی یروشلم کو اسرائیل کا تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

متعدد عالمی رہنماؤں نے ٹرمپ کے اس فیصلے پر تنقید کی ہے۔ جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے خود کو اس فیصلے سے دور کر لیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY