وفاقی حکومت نے آئی جی خیبر پختونخوا محمد نعیم کو عہدے سے ہٹا کر اس فیصلے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
محمد نعیم کی جگہ آئی جی گلگت بلتستان ثنا اللہ عباسی کو آئی جی خیبر پختونخوا تعینات کر دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ ڈاکٹر محمد نعیم صرف گیارہ مارہ اس عہدے پر تعینات رہے۔
ڈاکٹر نعیم کو او ایس ڈی بنائے جانے کا امکان ہے۔ نئے انسپکٹر جنرل پولیس کیلئے تین نام وزیراعظم آفس کو ارسال کئے گئے تھے۔
سٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جن تین ناموں پر مشتمل سمری ارسال کی گئی ہے، ان میں پولیس سروس آف پاکستان کے محمد طاہر، ثنا اللہ عباسی اور محمد سلیمان شامل تھے۔
……………………….
وفاقی حکومت نے آئی جی خیبر پختونخوا ڈاکٹر نعیم کو فوری طور پر تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
اس حوالے سے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی جی کے پی کے ڈاکٹر نعیم کو ہٹا کر او ایس ڈی بنایا جا سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نئے آئی جی خیبر پختون خوا کے لیے 3 نام وزیرِ اعظم آفس کو بھجوا دیئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ ان 3 ناموں میں سینئر پولیس افسران محمد طاہر، ثناء اللّٰہ عباسی اور محمد سلیمان کے نام شامل ہیں۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ان تینوں میں سے ایک نام کی منظوری کے بعد سمری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو واپس بھجوائی جائے گی، وزیرِ اعظم عمران خان کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نئے آئی جی کا نوٹیفیکیشن جاری کرے گا۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان خیبر پختون خوا کی پولیس کی کارکردگی سے مطمئن نہیں جس کی وجہ سے آئی جی کے پی کے کی تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔












