عمران خان کو اپنی اصلاح کرنی چاہئے ان کا دور حکومت اچھا نہیں تھا: شاہد خاقان عباسی

0
682

سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو اپنی اصلاح کرنی چاہئے ان کا دور حکومت اچھا نہیں تھا۔

سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں بزدار کی حکومت کرپٹ ترین حکومت تھی، خیبر پختونخوا میں 12 سال سے کرپٹ ترین حکومت چل رہی ہے، وفاق میں پی ٹی آئی نے 4 سال میں ایک پیسے کا کام نہیں کیا، حکومت کا معیشت کو سنبھالنے کا دعویٰ غلط ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستانی معیشت کی گروتھ آج بھی منفی ہے، قرضے لینا کوئی کامیابی نہیں ہے، مولانا فضل الرحمان کو پی ٹی آئی کے حوالے سے تحفظات ہیں، اپوزیشن کے لوگ ایک دوسرے پر تنقید کریں گے تو معاملات آگے کیسے چلیں گے؟

انہوں نے مزید کہا کہ علی امین گنڈاپور مولانا پر ذاتی حملے کریں گے تو ماحول خراب ہی ہوگا۔

SHARE

LEAVE A REPLY