حکومت نے عمران خان کی اسپتال منتقلی کے کیس میں دوبارہ نظرثانی درخواست دائر کردی

0
1023

وفاقی حکومت نے عمران خان کی اسپتال منتقلی کے کیس میں دوبارہ نظرثانی درخواست دائر کردی۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کی اسپتال منتقلی کے معاملے پر وفاقی حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ میں دوبارہ نظرثانی درخواست دائر کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ چیف کمشنراسلام آباد کی طرف سے نظرثانی کی متفرق درخواست دائرکی گئی جس میں رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل حکومت نے سپریم کورٹ کی جانب سے عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے کے فیصلے پر نظرثانی درخواست دائر کی تھی جسے رجسٹرار آفس نے اعتراض لگا کر واپس کردیا تھا۔

بدھ کے روز سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو شفا اسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا تھا تاہم جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب عمران خان کو پمز اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا طبی معائنہ کرکے انہیں واپس اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY