سینٹ میں پی ٹی آئی کے مزید دو نومنتخب سنیٹرز اعظم سواتی اورمشعال یوسفزئی نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا ، اس دوران عمران خان کے حق میں جہاں ہائوس میں موجود پی ٹی آئی کے ارکان نے نعرے لگائے وہاں نومنتخب خاتون سنیٹرمشعال یوسفزئی نے رول آف ممبر ز پر دستخط کے موقع پر چیئر کے پاس کھڑے ہو کر بھی عمران خان کے حق میں نعرے بازی کی،

منگل کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران چیئرمین سینٹ نے نومنتخب سنیٹرز اعظم خان سواتی اورمشعال یوسفزئی سے ان کے عہدوں کا حلف لیا

بعدازاں نومنتخب سنیٹرز نے رول آف ممبرز پر دستخط کئے ۔

SHARE

LEAVE A REPLY