مینار پاکستان پر جلسہ، عمران خان کا بلٹ پروف کیبن کے اندر سے خطاب

0
721

مینار پاکستان پر تحریک انصاف کے جلسے سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بلٹ پروف کیبن کے اندر سے خطاب کیا

اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے پی ٹی آئی کارکنوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہر حال میں آج جلسے میں شرکت کےلیے مینار پاکستان پہنچیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اپنے کارکنوں کے نام سے بیان میں سابق وزیراعظم نے کہا کہ میں اپنے کارکنوں کے سامنے آج حقیقی آزادی کا مقصد پیش کروں گا، میں کارکنوں سے اپیل ہے کہ ہر صورت جلسہ گاہ میں پہنچیں۔

دوسری جانب ترجمان لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ جلسہ گاہ جانے والوں کی سیکیورٹی کیلئے حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں، سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اقدامات کوراستہ روکنے کا تاثر نہ دیاجائے۔

ترجمان کے مطابق ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے حفاظتی اقدامات لازم ہیں، شہری بغیرکسی رکاوٹ کے مینارپاکستان پہنچ رہے ہیں۔ جلسہ گاہ جانے والے شہریوں کی صرف چیکنگ کی جارہی ہے۔

اس سے قبل زمان پارک کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس جھوٹ بول رہی ہے۔ جلسے کی اجازت ہے تو رکاوٹ کیوں ڈالی جا رہی ہیں۔ انتظامیہ سے گزارش ہے کنٹینرز کو راستے سے ہٹا دیا جائے ۔ کنٹینرز نقص امن کی وجہ بن سکتے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہائی کورٹ کی اجازت کے باوجود نگران سیٹ اپ نے رکاوٹیں کھڑی کرنا شروع کر دی ہیں ۔ ہر ضلع کو سیل کرکے کنٹینرز لگا دیئے گئے ہیں۔ کارکنان کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کرکے چھاپے اور گرفتاریاں ہو رہی ہیں ۔ پندرہ سو سے اٹھارہ سو کے قریب پی ٹی آئی کارکنان گرفتار ہو چکے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY