لندن میں 1963سے مقیم سید محمد نقوی کا انتقال اکیس اپریل کو دبئی میں ہوا تھا جہاں سے انکی میت انکے بیٹے ارم عباس 26اپریل کو لندن لے کر آئے جہاں 27اپریل کو نماز ظہرین کے بعد انکی نماز جنازہ حسینی اسلامک مشن آئزل ورتھ ہانسلو میں ادا کی گئی جسکے بعد انہیں ووکنگ کے قبرستان میں اپنی اہلیہ فرزانہ نقوی اور دو بچیوں کے پہلو میں دفن کر دیا گیا
انکی رسم سوئم ہفتہ اٹھائیس اپریل کو حسینی اسلامک مشن آئزل ورتھ ہانسلو میں ادا ہو گی
سید محمد نقوی کا انتقال 84برس کی عمر میں ہوا ہے وہ 1963میں پاکستان سے برطانیہ آئے تھے اور برٹش ایر ویز میں انجیبئر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ لندن کی شیعہ کیمونٹی میں وہ بہت فعال تھے اور حسینی اسلامک مشن ہانسلو کی تعمیر اور قیام میں انکا کردار آج بھی یاد کیا جاتا ہے
یاد رہے کہ چھ ماہ قبل انکی اہلیہ فرزانہ نقوی بھی کینسر کے موذی مرض کے ہاتھوں لندن میں ہی انتقال کر گئی تھیں













