وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امریکا اور افغانستان کے درمیان معاہدہ بہت بڑی سفارتی کامیابی ہے، مستقبل میں مزید خوشخبریاں ملیں گی۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان افغان امن مذاکرات کروانے میں کامیاب ہوا، پاکستان طالبان اور امریکا کو ایک میز پر لے کر آیا، پیسہ اس وقت ہمارا مطمع نظر نہیں ہے، ہمیں پیسے نہیں امن درکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان کےمفادات کا سودا نہ ماضی میں کیا نہ اب کریں گے،افغانستان کے مستقبل کافیصلہ افغان عوام خود کریں گے، افغانستان کےمعاملے پرپاکستان نےاپنا کردارادا کر دیا ہے، امن جنگ سے نہیں ہوتایہ ہماراموقف رہا ہے،دنیا نےہمارے موقف کی تائید کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ برطانوی ایوان نمایندگان میں کشمیرپرپاکستان کاموقف رکھوں گا۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ اپوزیشن اپنا موقف ضرور پیش کرے مگرہلڑبازی نہ کرے،اپوزیشن کےرویے کےباعث اسمبلی کی کارروائی آگےنہیں بڑھ رہی،پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین اپوزیشن سےہوناچاہیے

SHARE

LEAVE A REPLY