اپوزیشن جماعت مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پیکا کے خلاف میڈیا جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی حمایت کا اعلان کردیا۔

ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پیکا آرڈیننس جدید تاریخ کا عجوبہ ہے، جرم کی تعریف کیے بغیر تعزیر مقرر کردی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ سیاہ قانون آئین سے متصادم اور اس میں دی گئی آزادیوں کے منافی ہے، صحافت اور اظہار رائے کی آزادی سلب کرنے کے خلاف ہر فورم پر جنگ لڑیں گے۔

ن لیگی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ پی ایم ڈی اے کو نئے ادارے کے نام پر پھر سے مسلط کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ یہ آئین، قانون اور جمہوریت کے دفاع کی جنگ ہے، پوری قوت سے لڑیں گے، ہر آمر کی طرح عمران صاحب کے مقدر میں بھی ہار لکھی ہوئی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY