وزیراعظم ہاوس میں لگژری گاڑیوں کی نیلامی ، 49 میں سے صرف ایک خریدی گئی

0
668

وزیراعظم عمران خان کی کفایت شعاری مہم کے تحت گاڑیوں کی نیلامی میں خریداروں کی عدم دلچسپی، 49 میں سےصرف ایک گاڑی خریدی گئی۔

وزیراعظم ہاوس کے اخراجات میں کمی کے اعلان کے ساتھ ہی وزیراعظم عمران خان نے پی ایم ہاوس کیلئے خریدی گئی لگژری گاڑیوں کی نیلامی کا حکم بھی دیا تھا جس کے تحت آج لگژری گاڑیوں کی نیلامی کی گئی تاہم خریداروں نے کوئی خاص دلچسپی نہ دکھائی۔

نیلامی کیلئے پیش کی گئی 49 گاڑیوں میں سے صرف ایک خریدی گئی، وزیراعظم ہاؤس کی گاڑیاں 25 اکتوبر کو دوبارہ نیلامی کیلئے پیش کی جائیں گی آئندہ نیلامی وزیراعظم ہاؤس کے بجائے آئی 9 ڈرائی پورٹ پر ہوگی۔

SHARE

LEAVE A REPLY